ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور : طلبا کا ریلوے اسٹیشن کا دورہ : معلوماتی پروگرام کا انعقاد

مرڈیشور : طلبا کا ریلوے اسٹیشن کا دورہ : معلوماتی پروگرام کا انعقاد

Thu, 20 Jul 2017 20:27:51    S.O. News Service

بھٹکل:20/جولائی (ایس اؤنیوز)مرڈیشور گرامین شکشھن پرتشٹھان (ر)کے زیر اہتمام مسلسل تعلیمی منصوبے کے تحت طلبا کو ریلوے اسٹیشن جانکاری اور معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

مرڈیشور پہنچنے والی ریلوے ، ریلوے کے اوقات کاخاکہ ، ریلوے اسٹیشن کانظام ، نگراں کاروں کا کمرہ ، ٹکٹ دینے کی کھڑکی ، مسافروں کا کمرہ ، بیاٹری کمرہ ، سواریوں کی پارکنگ ، ٹرین کی مختلف بوگیاں ، کونکن ریلوے لائن کے ذریعے چلنے والی گوڈس ٹرینیں وغیرہ کے متعلق طلبا کو جانکاری دی گئی ۔ اس موقع پر مرڈیشور پرتشٹھان کے صدر ایس ایس کامت، ادارے کی منصوبہ جات افسر آشا کامت، لتا نائک ، گلابی دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔


Share: